کانگریس پارٹی کا آسام میں  انتخابات میں کامیابی کے بعد سی اے اے کے خلاف قانون بنانے کا اعلان

ہندوستانی کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری اور سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے آسام میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے یہ وعدہ کیا کہ اگر آسام میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ان کی پارٹی سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون ) کو بے اثر کرنے کے لئے قانون بنائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری اور سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے آسام میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے یہ وعدہ کیا کہ اگر آسام میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ان کی پارٹی سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون ) کو بے اثر کرنے کے لئے قانون بنائے گی۔  واضح رہے کہ آسام میں سی اے اے کی زبردست مخا لفت ہو رہی ہے اور یہ وہاں کے الیکشن میں سب سے بڑا موضوع بنتا جارہا ہے۔ اسی وجہ سے پرینکا نے بھی وعدہ کیا کہ ان کی پارٹی سی اے اے کو بے اثر کرنے کےلئے قانون سازی کرے گی۔ پرینکا گاندھی آسام کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے جانے پہچانے انداز میں انتخابی مہم بھی چلائی اور مزدوروں ،کسانوں سے گفتگو بھی کی۔
  پرینکا نے تیج پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کچھ اور وعدے بھی کئے جن میں ۲؍ سو یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اہم وعدہ بھی شامل ہے۔

News Code 1905502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =