پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 55 سالہ ڈی ایس پی کی 19 سالہ کانسٹیبل سے شادی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال میں 55 سالہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس " ڈی ایس پی " نے نئی بھرتی ہونے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل سے شادی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال میں 55 سالہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس " ڈی ایس پی "  نے نئی بھرتی ہونے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل سے شادی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق  ڈی ایس پی نارووال صابر چٹھہ نے سوہاوہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل اقرا سے شادی کرلی۔  قریبی ذرائع کے مطابق  جیسے ہی اقرا پولیس میں بھرتی ہوئی تو اس کو دیکھتے ہی ڈی ایس پی صابر اس کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور بلا تاخیر شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پر ڈی ایس پی اور کانسٹیبل کی شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں ، بعض لوگ اس شادی کا یہ کہہ کر دفاع کر رہے ہیں کہ دونوں نے نکاح کیا ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین عمر کے فرق کی وجہ سے ڈی ایس پی کو تنقید کا نشانہ  بنا رہے ہیں۔

News Code 1905493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha