افغانستان کا جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کا خیرمقدم

افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ترکی میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ترکی میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کا خیر مقدم کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے اہلکاروں نے جمال خاشقجی کو سعودی قونصلخانہ میں بڑی بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا تھا اور اس کی لاش کو ابھی تک اس کے لواحقین کے حوالے نہیں کیا۔ افغانستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کے اقدام کا بھی استقبال کیا ہے لیکن سعودی عرب کی حکومت خاشقجی کے اصل قاتل ولیعہد محمد بن سلمان کو بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر امریکہ اور مغربی ممالک کو رشوت ادا کررہی ہے۔ امریکی انٹیلیجنس نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔

News Code 1905492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha