مغربی ممالک نے منشیات کی روک تھام اور مقابلہ کے سلسلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے منشیات کی روک تھام اور مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےکہا ہے کہ مغربی ممالک نے منشیات کی روک تھام اور مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کی طرف سے منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں وعدوں پر عمل کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں اپنے وعدوں کے مطابق عمل نہیں کیا ، جبکہ ایران نے اس سلسلے میں بیشمار قربانیاں پیش کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہم نشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایرانی عوام کے ساتھ تمام ممالک کا فائدہ ہے ۔

News Code 1905491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =