نائیجریا میں اغواکاروں نے 279 طالبات کو آزاد کر دیا

نائیجریا میں اغواکاروں نے گزشتہ ہفتےاغوا کی گئی تمام 279 طالبات کو آزاد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجریا میں اغواکاروں نے گزشتہ ہفتےاغوا کی گئی تمام 279 طالبات کو آزاد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی ریاست زمفرا کے گورنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اغوا ہونے والی تمام طالبات سرکاری رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں اور ٹھیک ہیں۔ طالبات کی رہائی حکومت اور اغوا کاروں سے مذاکرات کے بعد عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ طالبات کو گزشتہ ہفتے زمفرا کے اسکول ہاسٹل سے اغوا کیا گیا تھا۔

News Code 1905489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =