امریکہ کے سابق صدر کی امریکی سپریم کورٹ پر شدید تنقید

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب میں امریکی سپریم کورٹ پر شدید تنقید کی۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ کو کیپٹل ہل حملہ آوروں کو جھوٹ بول کر بھڑکانے پر کوئی ملال نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اگلے الیکشن میں حامیوں کے ذریعے ووٹنگ کی حوصلہ شکنی کی بات کہی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر کی تقریر کا مقصد اپنے حامیوں کو بظاہر مزید انتہا پسند بنانا تھا۔ سابق امریکی  ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اشارہ بھی دیا۔

News Code 1905482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =