زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے، زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ دیگر علاقائی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان نمائندوں اور افغان حکام سےبات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔

خلیل زاد علاقائی ممالک کا دورہ بھی  کریں گے جس کا مقصد افغان تنازعہ میں "ایک منصفانہ، پائیدار سیاسی تصفیہ، مستقل اور جامع جنگ بندی" کی طرف کام کرنا ہے۔

امریکی وزارت  خارجہ نے امریکی نمائندہ کے دورے کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔

News Code 1905476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =