ایران کا پاکستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدوں پر پاکستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدوں پر پاکستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کوخطے میں امن و صلح کے لئے  اہم قدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مزيد اقدامات کے ذریعہ جنوب ایشیاء میں امن و صلح کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

News Code 1905467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =