بھارت اور پاکستان کا ایکدوسرے کے خلاف سخت بیان بازی سے پرہیز کا فیصلہ

بھارت اور پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کے بعد کشیدگی کم کرنے کے لیے سخت بیان بازی سے گریزکا فیصلہ کیاہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کے بعد کشیدگی کم کرنے کے لیے سخت بیان بازی سے گریزکا فیصلہ کیاہے۔ سرکاری  ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نے کشیدگی کم کرنے کے لیے سخت بیان بازی سے گریزکا فیصلہ کیاہے جب کہ مزیداقدامات کیلئے دونوں ہمسائے بہتراورخوشگوارماحول کے خواہاں ہیں، ایک دوسرے کا اعتمادبحال کرنے کیلئے دواطراف سے سخت بیان بازی سے گریزکیاجارہاہے، ذرائع کے مطابق یہ تجویزپہلے بھارت کی طرف سے آئی ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو درخواست کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان  کومودی کیخلاف ذاتی بیان بازی کو روکناہوگا۔پاکستان کو بتایاگیاتھاکہ بھارت اسلام آبادکیساتھ کشیدگی کم کرنے اوردوبارہ مذاکرات  اس شرط پرکرنے کیلئے  تیارہے اگروزیراعظم عمران خاں مودی پر حملے بندکردیں تو، جس پر پاکستان نے بھارتی  درخواست قبول کرلی اورعمران خان نے مودی کو تنقیدکانشانہ بنانے سے ہاتھ روک لیا۔

News Code 1905464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =