پاکستان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی سمیت تین افراد کو قتل کردیا

پاکستان کے شہرلاہور کے نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی سمیت تین افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرلاہور کے نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی سمیت تین افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ خاتون سمیت تہرے قتل کا واقعہ شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ٹبہ رحمت میں پیش آیا، جہاں زرعی فارم کے مالک 52 سالہ منیر احمد، اس کے ملازمین 50 سالہ نیاز احمد اور 40 سالہ شریفاں بی بی کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فیکٹری ایریا پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیں، تاحال ملزمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

News Code 1905457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =