نائیجیریا میں اغوا کاروں نے27 طالبات سمیت 42 مغوی افراد کو رہا کردیا

نائیجیریا میں اغوا کاروں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد 27 طالبات سمیت 42 مغوی افراد کو رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں اغوا کاروں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد 27 طالبات سمیت 42 مغوی افراد کو رہا کردیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا میں اغوا کاروں نے دس روز قبل بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے اسکول کے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ سمیت درجنوں طالبات کو اغوا کرلیا تھا۔ جن میں سے 42 افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔

ان افراد کا استقبال اعلیٰ حکام نے کیا۔ اغوا کاروں کی جانب سے رہا کیے جانے والوں میں 27 طالبات، 3 اسٹاف ممبرز اور ان کے خاندان کے 12 افراد شامل ہیں جن کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

یہ واضح نہیں کہ مغویوں کی رہائی کس معاہدے کے تحت ہوئی ہے اور حکومت کو کتنا تاوان ادا کرنا پڑا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے اپنے زیر حراست 5 ساتھیوں کی رہائی کے بدلے مغویوں کو چھوڑ دیا ہے۔

نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں جس کے لیے بورڈنگ اسکول کے طلبا آسان ہدف ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک بورڈنگ اسکول کی 300 سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔

News Code 1905455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =