اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ، میانمار کے سفیر نے اقوام متحدہ سے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ، میانمار کے سفیر نے اقوام متحدہ سے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سفیر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ملک سے غداری کا ثبوت دیا۔

ادھرمیانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مختلف شہروں میں عوام کا احتجاج جاری ہے، اس دورن پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں افراد گرفتار کرلیا۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ میانمار میں یکم فروری کو فوج نے ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

News Code 1905454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =