ایران ماضی کی طرح شامی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران ماضی کی طرح شامی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی روپرٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ شام کے دورے پر ہیں جہاں اس نے شام کے وزير خارجہ فیصل المقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح شامی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

خطیب زادہ نے شام پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے اور خطے سے امیرکہ کی دہشت گرد فوج کا انخلا وقت کی ضرورت ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Code 1905450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =