پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دو پاکستانی طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی سندھ اوروفاقی حساس ادارے کی سکھر میں مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے دو پستول اور ایک بیگ برآمد کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی سندھ اوروفاقی حساس ادارے کی سکھر میں مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے دو پستول اور ایک بیگ برآمد کر لیا گیا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے سکھر میں تھانہ پٹنی کے علاقے میں دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں پہلے سے موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر سی ٹی ڈی سندھ اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جنہیں فوری طور پر اسپتال روھڑی منتقل کردیا گیا جہاں دونوں زخمی دوران علاج ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ ہلاک ہونےوالے ملزمان کی شناخت ولایت زیب ولد نوران زیب اور شاہ محمود ولد پیوند خان کے نام سے کر لی گئی ہے جن کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم تحریک

طالبان پاکستان سے ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا ہے جن کے قبضہ سے دو پستول اور ایک بیگ بھی ملا ہے۔

News Code 1905447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =