سری لنکن حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی۔ عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم کو ختم کرکے انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت کے سرکاری فرمان کے اجراء کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اس پر سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی لاشوں کو جلانے کا قانون نافذ تھا جس کے خلاف مقامی مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا تھا۔ اس متنازع قانون پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید تنقید کی تھی ۔

News Code 1905443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =