نائیجیریا میں مسلح افراد نے سیکڑوں طالبات کو اغوا کرلیا

نائجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سیکڑوں طالبات کواغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سیکڑوں طالبات کو اغوا کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول سے نامعلوم مسلح افراد سیکڑوں طالبات کو اغوا کر کے لے گئے۔ اس علاقہ میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اسکول کے ایک استاد اور بچوں کے والدین نے اسکول پر مسلح افراد کے حملے اور طالبات کے اغوا کی تصدیق کی جب کہ زمفارا کے انفارمیشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مغوی طالبات کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اندازے کے مطابق یہ سیکڑوں میں ہوسکتی ہے۔

ادھر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جنگیبی کی ایک استانی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملے کے بعد اسکول سے کم از کم 300 طالبات لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔ ایسے واقعات اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں، رواں ہفتے طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

News Code 1905442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =