پاکستان میں یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پرکیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

News Code 1905433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =