ایران کی آرمینیا میں تمام فریقوں کو صبر و تحمل کی دعوت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آرمینیا کی حکومت اور فوج کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا میں تمام فریقوں کو مسائل حل کرنے کے سلسلے میں صبر و تحمل کا مظآہرہ کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے آرمینیا کی حکومت اور فوج کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمینیا میں تمام فریقوں کو مسائل حل کرنے کے سلسلے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران آرمینیا کے حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ ایران تمام فریقوں کو صبر و تحمل اور کشیدگی سے پرہیز کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

News Code 1905429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =