امریکہ کی رفتار میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکی رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کے نقش قدم پر گامزن ہے ۔امریکہ کی رفتار میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کے نقش قدم پر گامزن ہے ۔امریکہ کی رفتار میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں پر مکمل عمل کیا لیکن جب امریکہ اور تین یورپی ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو ایران نے بھی بتدریج اپنے وعدوں میں کمی کردی ۔ اب اگر امریکہ اور یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہیں تو ایران بھی عمل کرےگا ۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اب امریکہ اور یورپی ممالک کو پہلے عمل کرنا چاہیے کیونکہ ایران پہلے عمل کرچکا ہے اور اب مزید امریکہ اور تین یورپی ممالک کے فریب میں نہیں آئے گا۔

News Code 1905426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =