برطانیہ میں  مسجد کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کردیا گیا

برطانیہ کے علاقے بریڈفورڈ کی سینٹرل مسجد کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے علاقے بریڈفورڈ کی سینٹرل مسجد کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کردیا گيا ہے۔

برطانیہ میں مسلم کمیونٹی نے کوروناو ائرس کے خلاف حکومتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ۔ بریڈفورڈ کی سنٹرل مسجد ویسٹ گیٹ کمیونٹی کے لیے کوویڈ 19 ویکسی نیشن سنٹر بن گئی۔ 18 فروری کوشہر کے مرکز میں واقع یہ مرکزی مسجد ویکسی نیشن کے لیے کھولی گئی جبکہ ویکسی نیشن کا دوسرا سیشن بھی 25 فروری کواسی مسجد میں ہو گا۔ اس سے قبل کیتھلے کی جامع مسجد میں بھی ویکسی نیشن کے سیشنز ہوئے جن میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔

 اس کا مقصد مسلمانوں میں ویکسین کے بارے میں غلط فہمیوں اور افواہوں کو دور کرنا اور اس خطرناک وائرس کے خلاف ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کرناہے۔

News Code 1905425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =