جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کرکے دو افراد ہلاک

بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقہ اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے دوافراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقہ اسلام آباد میں  بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے دوافراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  بھارتی فوج نےضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے ضلع پلوامہ، شوپیاں اور سرینگر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے جس میں شہریوں کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ احتجاج کے ڈر سے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

News Code 1905424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =