سید مرتضي علم الہدی تاریخ اسلام کی ممتاز شخصیت ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقہ، کلام، ادب، حدیث اور تفسیر کے علوم میں سید مرتضي علم الہدی کے تبحر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سید مرتضی علم الہدی تاریخ اسلام کی ممتاز شخصیت ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقہ، کلام، ادب، حدیث اور تفسیر کے علوم میں سید مرتضي علم الہدی کے تبحر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سید مرتضی علم الہدی تاریخ اسلام کی ممتاز شخصیت ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سید مرتضی علم الہدی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں سید مرتضي کی علمی اور ادبی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سید مرتضی علم الہدی ایک بین الاقوامی اسلامی شخصیت ہیں اور ان کے علمی آثار ان کے علمی تبحر کا مظہر ہیں ۔ سید مرتضی علم الہدی کا شمار اسلام کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کے آثار کی اشاعت بڑي اہمیت کی حامل ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام آج حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی نے سید مرتضی علم الہدی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں پیش کیا۔

News Code 1905421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =