امریکہ کا گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ ختم کردیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ ختم کردیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے گرین کارڈ کے بہت سے درخواست گزاروں کوامریکہ داخل ہونے پر پابندی سے متعلق فیصلے کو ختم کردیا۔  اس متعلق امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ اس پابندی سے امریکہ کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، اس پابندی کے نتیجے میں امریکی شہریوں اورجن افراد کو قانونی طور پر امریکہ میں مستقل رہائش کا حق حاصل ہے وہ بھی آپس میں ایک دوسرے سے مل نہیں پارہے، اس پابندی سے امریکی صنعتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جو اپنے کام کے لیے دنیا بھر کی صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ملک میں کورونا وائرس کے باعث  بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی عائد کی تھی۔

News Code 1905419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =