مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے صوبہ مغربی آذربائیجان کے پیران شہر میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کرکے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی۔ سپاہ کی بری فوج حمزہ سید شہداء کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیرانشہر میں دو دہشت گرد کارروائي کرنا چاہتے تھے جنھیں ایرانی انٹیلیجنس نے ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف اور بم برآمد ہوئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے صوبہ مغربی آذربائیجان کے پیرانشہر میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کرکے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی۔
News Code 1905416
آپ کا تبصرہ