بھارت میں سردار پٹیل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نریندر مودی رکھ دیا گیا

بھارت میں قومی ہیرو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر تعمیر کیے گئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے اب " نریندر مودی اسٹیڈیم " رکھ دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں قومی ہیرو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر تعمیر کیے گئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے اب " نریندر مودی اسٹیڈیم " رکھ دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا نام قومی ہیرو " سردار ولبھ بھائی پٹیل" کے نام پر رکھا گیا تھا اور اس کا افتتاح گزشتہ برس سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر کیا گیا تھا۔

گجرات کی بی جے پی حکومت نے اب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے " نریندر مودی اسٹیڈیم" رکھ دیا ہے، یہ نام اس وقت رکھا گیا جب بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹیسٹ جاری تھا اور وزیراعظم مودی اچانک اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے۔

بھارتی صدر رام ناتھ  کوند نے اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں وزیراعطم مودی نے کیا تھا۔

News Code 1905413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =