پاکستان کا مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر سمیت برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر سمیت برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔  دورہ سری لنکا کے موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بہت متاثر ہوئی اس حوالے سے سری لنکا کے صدر سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سیرحاصل گفتگو ہوئی۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصدغربت کا خاتمہ ہے،  شوکت خانم کینسراسپتال غریبوں کےلئے ہی بنایا، سرمایہ کاری، منافع بخش بزنس کے ذریعے غربت کم  کرسکتے ہیں، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرکے غربت کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے خطے میں امن، سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری کیلئے کرداراداکریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، دنیا کے ہر فورم پر یہی موقف رہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت سے ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے  جو صرف مذاکرات  سے حل ہوسکتا ہے اور اقتدار میں آنے پر بھارت کو ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن بات نہیں بنی، مسائل کا حل جنگ میں نہیں ،ڈائیلاگ میں ہے۔

News Code 1905407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =