نائیجریا میں 49 سالہ خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

نائیجریا میں 49 سالہ خاتون ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا ہے، چار سال قبل بھی ان کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجریا میں 49 سالہ خاتون ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا ہے، چار سال قبل بھی ان کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ 

 اطلاعات کے مطابق نائیجیریا میں پیداہونیوالے چھ بچے صحت مند ہیں، نومولود بہن بھائیوں میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ 

والدین نے چھ بچوں کے نام انگریزی حرف ایم سے شروع ہونے والے نام رکھے ہیں یعنی مریکل، میرسی، میرٹ، ماروس، مارویلز اور میرابل ہیں ، فیملی کے ہاں مجموعی طور آٹھ بچے ہوچکے ہیں۔حیران کن طور پر بچوں کی پیدائش گھر پر ہی ہوئی جس میں محلے کی چند خواتین نے مدد کی تھی۔ ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن کی شادی 1994 میں ہوئی تھی تاہم وہ 21 برس تک ماں بننے سے محروم رہیں، پہلی بار 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

News Code 1905402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =