افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے لوگار کی چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگار کی چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگار میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس پر اہلکاروں نے بھی شدید مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں پبلک اپ رائزنگ سکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حملہ آور جاتے ہوئے اپنے ہمراہ سرکاری اسلحہ اور ایک گاڑی بھی لے گئے جب کہ دو اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی بھی اطلاع ہے۔ لوگار کے گورنر کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری طالبانپر عائد کی ہے۔

News Code 1905398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =