پاکستان کے وزیر اعظم سری لنکا پہنچ گئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے کولمبو پہنچنے سری لنکا کے وزير اعظم مہندا راجا پاکسے نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کولمبوایئرپورٹ پر وزیراعظم  کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے وہ سری لنکن ہم منصب  مہندا راجا پاکسے کی دعوت پر کولمبو پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد،معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورے میں سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

News Code 1905396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =