برطانوی وزیراعظم کا لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے روڈ میپ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے روڈ میپ کا اعلان کیا ہے۔  وزیراعظم بورس جانسن نے لندن میں پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 جون تک لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔  انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن 4 مرحلوں میں ختم کیا جائے گا، ہر مرحلے کے درمیان 5 ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔ پہلا مرحلہ دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ 

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ 8 مارچ سے تمام اسکول کھل جائیں گے۔ آؤٹ ڈور کھیلوں کی اجازت ہوگی۔ بعض اسکول ٹیسٹ کے انتظامات کے لئے کچھ تاخیر سے کھل سکتے ہیں۔ 8 مارچ سے عوامی مقامات میں 2 افراد مل کر پکنک کرسکیں گے۔ 

وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ 29 مارچ سے 2 گھرانوں کے 6 افراد  گھر سے باہر اور گارڈن میں ملاقات کرسکیں گے۔ 29 مارچ سے ٹینس، باسکٹ بال، گالف کورس اور فٹ بال گراؤنڈ کھل جائیں گے۔ کئیر ہومز کے ہر رہائشی کو ایک شخص سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ 29 مارچ سے لوگ اپنے علاقوں سے باہر جاسکیں گے، لیکن رات گزارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

انھوں نے کہا کہ 12 اپریل سے دیگر دکانیں، ہیر ڈریسرز، جم، آؤٹ ڈور مہمان نوازی کا شعبہ کھلے گا ۔ 17 مئی سے پب، ریسٹورنٹ اور سینما کھل جائیں گے۔ 

News Code 1905388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =