میکسیکو میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو کے صوبہ ویرا کروز میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے، رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترنے پر اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

میکسیکو کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45XR ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1905387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =