حریت کانفرنس کا نریندر مودی کے دورہ کشمیرکے موقع پر مکمل ہڑتال کا اعلان

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظيم کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کی مخالفت میں مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظيم کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کی مخالفت میں مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں، سری نگر سمیت کئی علاقوں میں مودی کے دورے کی مخالفت والے پوسٹرز لگ گئے، بھارتی وزیر اعظم مودی کا دورہ 25 فروری کے بعد متوقع ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے جس میں کشمیریوں سے مودی کے کشمیر طے شدہ دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

حریت کانفرنس  کے ترجمان کے مطابق وادی کے ہر کونے میں سیاہ پرچم بھی لگائے جائیں گے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم کے دورے کی مخالفت کے پوسٹرز بھی جگہ جگہ لگادیئے گئے۔

News Code 1905386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =