ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اضافی پروٹوکول کو کل رات 12 بجے کے بعد متوقف کردیا

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نےکہا ہے کہ ایران نے پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اضافی پروٹوکول کو کل رات 12 بجے کے بعد سے متوقف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی نےکہا ہے کہ ایران نے پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اضافی پروٹوکول کو کل رات 12 بجے کے بعد سے متوقف کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اب اضافی رسائی معطل کردی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرکے ایران کو اضافی پروٹوکول معطل کرنے پر مجبور کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے رضاکارانہ طور پر اضافی پروٹوکول کو قبول کیا تھا جسے ایرانی پارلیمنٹ ک قرارداد کے مطابق معطل کردیا گیا ہے۔

News Code 1905385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =