کانگو میں حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک

افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے دوران اطالوی سفیر لوکا آتان سیو اور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے، اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے کانگو میں سفیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوکا آتان سیو اقوام متحدہ کے امن مشن قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ اسی دوران مشرقی کانگو کے علاقے گوما میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اطالوی سفیر کو حملہ آوروں نے اغوا کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور اطالوی سفیر شدید زخمی ہوگئے تاہم سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ اطالوی سفیر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

News Code 1905383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =