افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

افغانستان کے علاقہ ہرات میں مسلح طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے علاقہ ہرات میں مسلح طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ افغانستان کے صوبہ ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعید مختار کے علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کو مسلح دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق این ڈی ایس کے ڈپٹی ہیڈ گاڑی میں موجود نہیں تھے تاہم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گرد گاڑی سمیت اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

News Code 1905381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =