امریکی شہر نیو اورلینز میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

امریکی شہر نیو اورلینز کے گن اسٹور میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر نیو اورلینز کے گن اسٹور میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نیو اورلینز کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص بندوق کی دکان میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں صارفین اور عملے نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئےہیں جبکہ پولیس نے  واقعہ کی تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1905378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha