مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمارمیں فوجی کودتا کیخلاف ینگون سمیت مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،منڈالے میں پولیس کی فائرنگ سے دو مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منڈالے میں گزشتہ روز پولیس نے مظاہرین کی ریلی پر فائرنگ کی جس میں دو افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت نیپڈا میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والی نوجوان خاتون کی آخری رسومات میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ینگون میں بھی مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں شہری مظاہروں میں شریک ہوئے۔
میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ