محبوبہ مفتی کا ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات چیت کرنے کا مشورہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیرِاعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات چیت کرنے پر زوردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کی سابق وزیرِاعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات چیت کرنے پر زوردیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی میں تشدد کو روکنے کے لیے بات چیت شروع کی جانی چاہیے۔ 

ادھر سکیورٹی کے پیش نظر سرینگر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اضافی فورسز تعینات کردی گئیں، 25 فروری کے بعد مودی کا کشمیر کا دورہ بھی متوقع ہے جبکہ وادی میں مودی کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل والے پوسٹرز لگ گئے۔ ہڑتال کی اپیل والے پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔

پوسٹرز میں کشمیریوں کی جانب سے نریندر مودی کے دورے کی مکمل مخالفت کی تحریر درج ہے۔

پوسٹرز میں لکھا گیا ہے کہ مودی کے دورے کا مقصد مقبوضہ وادی کے حالات معمول پر آنے کی جھوٹی منظر کشی کرنا ہے۔

News Code 1905373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =