امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ترکی کے خلاف امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ترکی کے خلاف امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے۔

صدر روحانی نے ایران اور ترکی کو خطے کے دو اہم اور مؤثر ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں  اور ایران ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر روحانی نے خطے میں ایران، روس، ترکی، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کے فروغ کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائي مسائل اور مشکلات کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔ ترک صدر نے بھی اس گفتگو میں ایران کو خطے کا اہم اور مؤثر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات خطے میں امن و سلامتی کے لئے اہم ہیں۔ ترکی ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

News Code 1905372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =