پاکستان میں ڈیرہ غازی خان کے بازار میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کے تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ " پل شیخانی" کے نزدیک مقامی بازار میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے، عوام کی جوابی کاروائی میں مسلح شخص بھی مارا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کے تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ " پل شیخانی" کے نزدیک مقامی بازار میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے، عوام کی جوابی کاروائی میں مسلح شخص بھی مارا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے خود کو چادر میں لپیٹ رکھا تھا اور اس نے اچانک کلاشنکوف نکالی اور چاروں اطراف  فائرنگ شروع کر دی جس کی لپیٹ میں آ کر 7 افراد جاں بحق جبکہ  دو خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوئے، لوگوں نے بھی فائرنگ کرنے والے پر اینٹوں اور سوٹوں سے حملہ کردیا  جس سے وہ مارا گیا۔

بعض ذرائع کے مطابق قتل کا بازار گرم کرنے والے کا نام فرید ولد حسن لاشاری سکنہ پتی سلطان لاشاری ہے،فائرنگ  سے  مارے جانے والے غلام حیدر اور منظور حسین لاشاری سے اس کی لین دین کی وجہ سے دشمنی بتائی جاتی ہے کیونکہ چند روز قبل حملہ آور غلام فرید کے بھائی کو مقتولین نے پیسے نہ دینے پر تشدد کیا تھا۔

مشتعل حملہ آور اپنے مخالفین غلام حیدر اور منظور حسین پرفائرنگ کرنے کے بعد اپنے دوسرے مخالفین کو بھی  ڈھونڈتا رہا اور اس دوران مسلسل اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا، پولیس نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

News Code 1905371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =