برطانوی سپریم کورٹ کا اوبر ڈرائیورز کو بھی مزدوروں کے حقوق فراہم کرنے کا حکم

برطانوی سپریم کورٹ نے اوبر ڈرائیورز کو بھی ملک میں مزدوروں کو حاصل حقوق کا حق دار قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں بھی قانون کے تحت کم سے کم اجرت سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی سپریم کورٹ نے اوبر ڈرائیورز کو بھی ملک میں مزدوروں کو حاصل حقوق کا حق دار قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں بھی قانون کے تحت کم سے کم اجرت سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ملک میں آن لائن کار سروس میں خدمات انجام دینے والے اوبرز ڈرائیورز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اوبرز ڈرائیورز کو دیگر مزدورں کو حاصل کم سے کم اجرت، تعطیلات اور آرام کا وقفہ فراہم کیا جائے۔

برطانوی عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ سلیکن ویلی میں مقیم کمپنی نے طویل عرصے سے چل رہی قانونی کشمکش میں دو سابق اوبر ڈرائیوروں کی سربراہی میں 25 افراد کی درخواست میں دیا۔ اوبر ڈرائیورز " سیلف ایمپلائڈ " نہیں بلکہ ملازم ہے اس لیے انہیں ملازمین جیسے تمام حقوق حاصل ہونے چاہییں ۔

جج جارج لیگگٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ٹریبیونل نے اوبر کی اپیل کو متفقہ طور پر مسترد کردیا۔ اس قانون سازی کا مقصد کمزور افراد کو کچھ تحفظ فراہم کرنا ہے جن کی تنخواہ اور کام کی شرائط کے بارے میں بہت کم یا نہیں کہا گیا ہے۔

News Code 1905352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha