جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے مقام پروہابی دہشت گردوں کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے مقام پروہابی دہشت گردوں کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک  ہونے والے اہلکار فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 223 ونگ سے تعلق رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ پیراملٹری فورس ایف سی قبائلی اضلاع میں عسکریت پسنوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حملے کے دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار شاہد انور، نائیک احمد خان، لانس نائیک شہریار، سپاہی ایوب اور شہزاد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت شاہد افضل کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 2009 میں آپریشن راہ نجات کے بعد سراروغہ کا علاقہ وہابی دہشت گردوں سے صاف کردیا تھا۔ لیکن وہابی دہشت گرد ایک بار پھر متحد ہوگئے ہیں اور انھوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے شروع کردیئے ہیں۔

News Code 1905346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =