بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے ہلاک ہوگیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پونے میں کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے حرکتِ قلب بند ہونے سے اچانک ہلاک ہوگيا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پونے میں کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے حرکتِ قلب بند ہونے سے اچانک  ہلاک ہوگيا۔

ااطلاعات کے مطابق پونے  میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود بیٹسمین یکدم ہی وکٹ پر گِر گئے۔

ذرائع کے مطابق  بیٹسمین نے امپائر سے باقی گیندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا اور اپنی پوزیشن سنبھالنے کے دوران  اُن کی اچانک طبیعت بگڑی اور وہیں گِر پڑے۔

ساتھی کرکٹر کی حالت بگڑتے دیکھ کر وہاں موجود کھلاڑی اور امپائر وہاں پہنچے اور سانس بحال کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث بیٹسمین کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

News Code 1905345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =