پاکستان میں قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دودو نشستوں پرپولنگ جاری

پاکستان میں ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پرپولنگ جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پرووٹنگ بغیرکسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پرپولنگ جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پرووٹنگ بغیرکسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ این اے 75 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کی سیدہ نوشین افتخاراورپی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کڑا مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اورپی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔

پی پی 51 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود اورپی ٹی آئی کے چوہدری یوسف مدمقابل ہیں  جب کہ پی کے 63 میں (ن) لیگ کے اختیارولی اورپی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل میں مقابلہ ہے۔

News Code 1905330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =