مغربی بنگال میں بم دھماکے سے ریاستی وزیر برائے محنت زخمی

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بم دھماکے کے نتیجے میں ریاستی وزیر برائے محنت ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بم دھماکے کے نتیجے میں ریاستی وزیر برائے محنت ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے وزیر برائے محنت ذاکر حسین کلکتہ جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی جانب گامزن تھے کہ اچانک نا معلوم افراد نے ان پر دیسی ساختہ بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد وزیر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں کلکتہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم انہیں بازو اور ٹانگ پر شدید زخم آئے ہیں۔ دوسری جانب مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین پر حملے کے بعد بھارتی انٹیلجنس اداروں کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جارہی ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ ذاکر حسین پر حملہ سازش ہے، کچھ لوگ ذاکر حسین پر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

News Code 1905329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =