بھارت میں کسانوں کے ملک گیر " ریل روکو"  احتجاج کے باعث ٹرین سروس معطل

بھارت میں کسانوں کے ملک گیر " ریل روکو" احتجاج کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی، ریاست پنجاب، ہریانہ، یوپی اور کئی دیگر ریاستوں میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کسانوں کے ملک گیر " ریل روکو" احتجاج کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی، ریاست پنجاب، ہریانہ، یوپی اور کئی دیگر ریاستوں میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا۔  نئی دلی میں کسانوں کے احتجاج  کے باعث 4 میٹرو اسٹیشن کے داخلی و خارجی راستے بند رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  پونے میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے اراکین بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان یونین نے کہا کہ مودی سرکار غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسان جلد احتجاج ختم کردیں گے۔

News Code 1905327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha