ایران کا اقتصادی پابندیوں کے ختم نہ ہونے کی صورت میں اضافی پروٹوکول سے خارج ہونا قطعی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر حسین عبداللہیان نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم نہ کیا تو ایران کا اضافی پروٹوکول سے خارج ہونا قطعی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر حسین عبداللہیان نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم نہ کیا تو ایران کا اضافی پروٹوکول سے خارج ہونا قطعی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یورپی ممالک کے لئے فرصت اختتام پذیر ہورہی ہے، صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں۔  امیر عبداللہیان نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے بغیر ایران کا اضافی پروٹوکول سے خارج ہونا قطعی اور یقینی ہے۔ ہم اس کے بعد امریکہ اور تین یورپی ممالک کا انتظآر نہیں کریں گے۔

News Code 1905326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha