بھارتی حکومت نے سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا

بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو ساکہ ننکانہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو ساکہ ننکانہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ ساکہ ننکانہ صاحب کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنیوالے 730 بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کی طرف سے ویزے جاری کیے گئے۔ بی بی جاگیرکور کے مطابق پاکستان جانے والے یاتریوں نے مکمل تیاری کرلی تھی،مختلف ریاستوں سے یاتری شری دربارصاحب امرتسرپہنچ چکے ہیں اور آج انہوں نے بارڈرکراس کرنا تھا لیکن بدھ کی شام کو بھارت کی وزارت داخلہ کی طرف سے پیغام آگیا کہ یاتری پاکستان نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا ابھی نومبر میں یاتری پاکستان گئے تھے اس وقت سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ جبکہ پاکستان حکومت ،پاکستان کی سکھ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ اور سابق پردھان سرداربشن سنگھ ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے لیکن اب ہماری ہی حکومت نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔

News Code 1905313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =