بھارت میں ٹریفک حادثے میں 47 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسافر بس نہر میں گرنے سے 20 خواتین سمیت 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کے وقت بس میں کل 50 لوگ سوار تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسافر بس نہر میں گرنے سے 20 خواتین سمیت 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کے وقت بس میں کل 50 لوگ سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والے 42 افراد کی لاشوں کو ان کے خاندان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے  مرنے والے افراد کے اہل خانہ کو فی کس پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔مرنے والوں میں ایک بچہ  بھی شامل ہے۔نہر میں گرنے کے بعد بس 3 گھنٹے تک پانی میں رہی جس کے بعد غوطہ خوروں نے بس کو تلاش کیا۔

News Code 1905312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =