امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری سے 23 افراد ہلاک

امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری نے نظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہےجس کے نتیجے میں کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری نے نظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہےجس کے نتیجے میں کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق 73 فیصد امریکہ اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور زیادہ تر اموات ٹینےسی، ٹیکساس، شمالی کیرولائنا، کینٹکی اور لیوزیانا میں ہوئی ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے ٹیکساس سمیت سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صرف ٹیکساس میں اس بار تیس برس میں سب سے زیادہ برفباری ہورہی ہے۔

News Code 1905305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =